107

معروف فلمسٹار و ہدایت کارہ سنگیتا اسٹیج ڈرامہ”اسٹیشن” کی بے چینی سے منتظر

Spread the love

کراچی(جے ٹی این آن لائن) معروف فلم ایکٹر و ہدایت کارہ سنگیتا نے کہا پیاری ماں میری زندگی
کا یاد گار ڈرامہ ہے جسے دیکھ کر لوگوں کے آنسو نکل آئے تھے، پاکستان میں اسٹیج ڈرامے ایک
بار پھر سے عروج کی جانب آرہے ہیں،

اس بار کراچی آرٹس کونسل میں پانچ اپریل کو آنے والے اسٹیج ڈرامہ اسٹیشن کا بہت بے چینی سے انتظار
ہے یہ وہ ڈرامہ ہے جو بڑے بڑے اسٹیج ڈراموں کو پیچھے چھوڑ جائے گا،

ڈرامے میں دور حاضر کی تمام جدید تکنیک کا استعمال کیا گیاہے،آرٹس کونسل کراچی میں فنکاروں سے
ملاقات میں انکا مزید کہنا تھا اہل کراچی یہ ڈرامہ ضرور دیکھیں.

میں خود اس ڈرامے کو دیکھنے کے لیے بے تاب ہوں کیونکہ زاہد شاہ کے اسٹیج ڈرامے نہ صرف بہترین
ہوتے ہیں بلکہ ان میں اس قدر اصلاحی پہلو ہوتے ہیں کہ انہیں آپ اپنی پوری فیملی کے ساتھ بیٹھ کر دیکھا
جا سکتا ہے

انکا یہ بھی کہنا تھا معروف پروڈیوسر اور کئی کامیاب اسٹیج ڈراموں کے خالق زاہد شاہ کو اس صدی کا
بہترین پروڈیوسرو رائیٹر ڈائریکٹر کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا

تھیٹر کی بقاء اور فنکاروں کو عزت دینے میں جو کردار زاہد شاہ کا ہے اسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی
ان کا کام ہی ان کی اصل پہچان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply