157

چین میں 4 روزہ عالمی تجارتی نمائش28 مارچ کو، شرکت کے لئے درخواستیں طلب

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے چین میں منعقد ہونے والی چار روزہ
عالمی تجارتی نمائش انٹرٹیکسٹائل(ہوم ٹیکسٹائلز) میں شرکت کے لئے18 مارچ تک درخواستیں طلب کر لیں

اتھارٹی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق نمائش کا انعقاد 28 تا 31 اگست 2019کو شنگھائی چین میں ہوگا
جس میں ہوم ٹیکسٹائلز، فرنیچر کی اپ ہولسٹری، اسیسریز، کرٹن وغیرہ سمیت دیگرمصنوعات تیاروبرآمد کرنے
والے ادارے شرکت کے ذریعہ اپنی مصنوعات کی نمائش اورکاروباری معاملات طے کرسکیں گے

اتھارٹی کے مطابق شرکت سے برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے
حوالے سے مزید تفصیلات ٹی ڈی اے پی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔