106

او آئی سی میں بھی بھارت کو سبکی،مقبوضہ کشمیر میں مظالم دہشتگردی قرار

Spread the love

ابوظہبی(جے ٹی این آن لائن) مسلمان ممالک کے تعاون کی تنظیم او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر میں
بھارتی مظالم کو دہشتگردی قرار دینےاور پاکستان کی فضائی حدود کے خلاف ورزی کےخلاف
قراردادیں منظورکرتے ہوئے بھارت کو متنبہ کیا کہ وہ طاقت کے استعمال اور دھمکیوں سے گریز کرے۔

گزشتہ روز او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کا 46 واں اجلاس اختتام پر جاری کردہ اعلامیے میں کشمیری
عوام کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا گیا جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی اور انسانی حقوق کی خلاف
ورزی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی

او آئی سی نے مسئلہ کشمیرکو پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کی بنیادی وجہ قرار دیا اورجنوبی ایشیا میں امن کیلئے
مسئلہ کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے عالمی برادری ان پرعمل کرائے،

او آئی سی اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کی بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کو سراہا گیا اور بھارتی پائلٹ
کی رہائی کو پاکستان کا مثبت اقدام قرار دیا گیا،

او آئی سی نے پاکستان کو ایشیا میں انسانی حقوق کمیشن کا رکن بھی منتخب کیا جو انسانی حقوق کے معاملے میں
پاکستان کے تعمیری کردار کا اعتراف ہے۔

دوسری طرف ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے او آئی سی کے افتتاحی سیشن کا بائیکاٹ کیا لیکن دیگر
سیشنز میں دفتر خارجہ کے حکام شریک ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply