105

مودی نے شکست تسلیم کرلی،رافیل طیارروں کی ڈیل کی ناکامی کے پیچھے چھنے کی کوشش

Spread the love

نئی دہلی(جے ٹی این آن لائن) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اعتراف کیا ہے کہ سیاست کیوجہ
سے بھارت کا بڑا نقصان ہوا ہے، اگر بھارت کے پاس رافیل طیارے ہوتے تو ناکامی کا سامنا نہ کرنا پرتا
اور نتائج کچھ اور ہوتے۔

ہفتہ کو ایک انتخابی جلسے میں بھارتی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا اگر بھارت کے دفاعی معاملات پر سیاست
نہ کی جاتی تو آج صورتحال مختلف ہوتی۔

مودی نے بھارت کی اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا وہ اپنی فوج پر بھروسہ کریں۔ مجھے دکھ ہوتا ہے
جب اپنے ہی لوگ ہماری فوج کا مذاق اڑاتے ہیں،کچھ پارٹیاں اس معاملے پرسیاست کرتی ہے،

نریندرمودی نے بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ان کے بیان اورآرٹیکل کوبھارت کیخلاف استعمال کیا جاتا ہے،
ایسے لوگ بھارت کونقصان پہنچارہے ہیں ۔کیا آپ لوگوں کوہماری فوج کی باتوں پریقین ہے یا نہیں؟ بھارت کوکمزور
کرنا بند کردیجیئے،