109

وزیر اعظم کی روشن خیالی ،بہترمستقبل کیلئے شہباز شریف کے پراجیکٹ کی تصویر شیئرکر دی

Spread the love

وزیراعظم عمران خان نے مستقبل کے پاکستان کی شاندار تصویر دکھا دی،تصویر میں سابق

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شر یف کے دور میں بنائے گئے آزادی چوک دکھائی گئی ہے جس میں آزادی

چوک کے نیچے سے لاہور میٹرو بسیں گزر رہی ہیں جبکہ آزادی چو ک کے دونوں اطراف

خوبصورت بلڈنگز دکھائی گئی ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا ہے شہروں

میں سبزے کیلئے زیادہ سے زیادہ سے جگہ چھوڑی جائے۔مستقبل کے شہروں کے بارے میں میرا یہ

نظریہ ہے کہ عمارتوں کو عمودی طور پر بنایا جائے،مستقبل کے شہرو ں کے بارے میں میرا ویژن

یہ ہے کہ شہروں میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی اجازت ہو۔ پاکستان کا شمار ماحولیاتی تبدیلیوں کا

شکار ہونیوالے ممالک میں ہوتا ہے، عمارتوں کی تعمیر میں عالمی معیار کی سیفٹی اسٹینڈر کیلئے

قانون سازی کر رہے ہیں،بد قسمتی سے ہاؤسنگ سوسائٹیاں ہماری زرعی اراضی کھا گئیں،فوڈ

سکیورٹی سے متعلق مستقبل میں ہمیں اسکے نتائج کا سامنا ہوگا۔