135

بزدل بھارت ہمارا بال بیکا نہیں کر سکتا،غلام سرور خان

Spread the love

وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ شہید غلام رضا نے اپنی مٹی کا قرض چکا دیا

،اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے وطن پر آنچ نہ آنے دی ،جب تک شوق شہادت کے جذبے سے

سرشار شہید غلام رضا جیسے نڈر ،بہادر اور محب وطن پاکستانی موجود ہیں، بزدل بھارت ہمارا بال

بیکا نہیں کر سکتا ۔ہفتہ کو وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے شہید غلام رضا کی نماز جنازہ میں

شرکت کی،غلام رضا نے مظفر آباد سیکٹر میں جام شہادت نو ش کیا،شہید غلام رضا کا تعلق 31بلوچ

رجمنٹ سے تھا،شہید غلام رضا کی نماز جنازہ ان کے آبائی گائوں بگرہ سیداں میں ادا کی گئی ۔نماز

جنازہ میں وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کے بشمول افواج پاکستان اور عمائدین علاقہ کی بھاری

تعداد موجودتھی۔