85

اپنے دفاع کیلئے تیار رہنا چاہئے بھارت کاکوئی اعتبار نہیں ،خواجہ آصف

Spread the love

اسلام آباد (صباح نیوز)سابق وزیرخارجہ و دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ہمیں اب بھی اپنے

دفاع کے لیے تیاررہنا چاہیے اور کسی بھی طرح بھارت کا اعتبار نہیں کرنا چاہیے کیونکہ وہاں کی

حکومت سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی

سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اب بھی اپنے دفاع کے لیے تیاررہنا چاہیے اور کسی بھی طرح

بھارت کا اعتبار نہیں کرنا چاہیے کیونکہ وہاں کی حکومت سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے کسی

بھی حد تک جاسکتی ہے، پاکستان کے اقدامات کے باوجود بھارت میں جو زبان بولی جارہی ہے اس

سے یہی پیغام ملتا ہے کہ ہمیں ہروقت تیاررہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی مسلم ممالک کے

درمیان کسی بھی تنازع پراہم کردارادا نہیں کرسکی ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ پاکستان نے وہاں نہ جا

کرکچھ خاص ضائع نہیں کیا کیونکہ اس پلیٹ فارم کی کوئی حیثیت نہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply