153

نیب نے مجسٹریٹ کی نگرانی میں سراج درانی کے بنک لاکرز توڑ دئیے، کروڑوں روپے برآمد

Spread the love

کراچی(صباح نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب )نے کراچی میں مجسٹریٹ کے ہمراہ نجی بنک میں

کارروائی کرتے ہوئے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے لاکرز توڑ دئیے۔میڈیا رپورٹس کے

مطابق لاکرز توڑ کر انکی تلاشی لی گئی تو غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔ تلاشی کورٹ کی

اجازت کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی آندل شاہ کی نگرانی میں لاکر کھولے گئے۔نیب نے لاکرز

جج کی نگرانی میں کھولنے کیلئے سیشن عدالت سے رجوع کیا تھا۔ نیب نے درخواست کی تھی کہ آغا

سراج درانی کے چھاپے کے دوران اہم لاکرز برآمد کئے گئے۔ تین لاکرز سے ریال، ڈالر سمیت بھاری

رقم برآمد کی گئی ہے۔جس کی پاکستانی روپے کے حساب سے مالیت10کروڑ سے بھی زیادہ ہے۔