108

وزیراعظم کے اقدام سے جنگی جنوں کے خاتمے میں مدد ملے گی، ندیم افضل چن

Spread the love

وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پوری قوم وزیراعظم عمران خان کے جذبہ خیر

سگالی کی تعریف کر رہی ہے ،اقدام سے جنگی جنوں کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ نجی ٹی وی سے

گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم نے بھارتی جارحیت کے خلاف حکومت، مسلح افواج اور

اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتوں کے متحد نقطہ نظر کو بھی سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم

متحد ہے اور ا پنی مسلح و بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے جنہوں نے دو بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار

گرایا ہے۔ ترجمان وزیراعظم کے مطابق بھارت لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے

اور مقبوضہ کشمیر کے معصوم اور نہتے افراد پر ظلم و بربریت کی انتہا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا

کہ وزیراعظم عمران خان نے دنیا کو ایک واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے

اور گرفتار بھارتی پائلٹ کی رہائی اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ندیم افضل چن نے کہاکہ وزیراعظم

عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اپنے خطاب میں حالیہ صورتحال میں پختگی اور

اتحاد کا مظاہرہ کرنے پر حزب اختلاف کا شکریہ ادا کیا۔