142

کراچی: چنگچی رکشے میں 4سے زائد سواریاں بٹھانے پر پابندی عائد

Spread the love

کراچی (آن لائن)سندھ حکومت نے چنگچی رکشے میں صرف چار سے زائد سواریاں بٹھانے پر

پابندی عائد کردی ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چنگچی رکشے

میں چار سواریاں بٹھائی جائیں گی اور چار سے زائد سواریاں بٹھانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

احکامات کی خلاف ورزی پر چنگچی رکشوں کے خلاف ضابطہ فوجدرای کے تحت مقدمات درج ہوں

گے جس کی ذمہ داری ٹریفک پولیس کی ہوگی۔جبکہ 6 کلو میٹر سفر کرنے پر کرایہ 10 روپے ہوگا

جب کہ اس سے زائد سفر کرنے پر 15 روپے کرایہ ہوگا۔جبکہ چنگچی رکشے کو ایکسائز ڈپارٹمنٹ

میں رجسٹرڈ کروا کے نمبر پلیٹ لینا لازمی ہوگا ۔