97

اسلم مسعود صحت یاب نہ ہو سکے، اسلام آباد منتقل کر نے کا فیصلہ

Spread the love

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)منی لانڈنگ کیس میں گرفتار اومنی گروپ کے چیف فنانشل افسر اسلم

مسعود صحت یاب نہ ہو سکے،ایف آئی اے نے اسلم مسعود کا کیس اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ

کر لیا۔ایف آئی اے کے مطابق تین بار راہداری ریمانڈ کے باوجود طبیعت ناسازی کے باعث ڈاکٹرز

نے سفر سے روکا ۔عدالت نے راہداری ریمانڈ میں تین بار توسیع لینے پر فیصلہ کیا گیا۔ اومنی گروپ

کے چیف فنانشل آفیسر اسلم مسعود دل اور کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں۔ ایف آئی اے حراست میں

اسلم مسعود ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ایف آئی اے اسلم مسعود کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کرکے

لائی تھی۔