70

سٹیٹ بینک نے افغان مہاجرین کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کی منظوری دیدی

Spread the love

کراچی(کامرس رپورٹر)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں اور ڈیولپمنٹ فنانس انسٹیٹیوشنز (ڈی ایف

آئیز) کو افغان مہاجرین کے اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دیدی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس مقصد کے

لیے شناختی دستاویز کے طور پر نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے جاری

کردہ پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی۔مرکزی بینک کی ہدایات کے

بعد افغان باشندوں کو بینکنگ سروس سے استفادہ حاصل کرنے کا موقع ملے جو گزشتہ کئی دہائیوں

سے ملک میں مقیم ہونے اور کاروبار کرنے کے باوجود اسے استعمال کرنے سے محروم تھے۔

ترجمان مرکزی بینک کا کہنا تھا کہ اب افغان مہاجرین بینک اکاؤنٹس کھلوا سکتے ہیں اور یہ پہلا

موقع ہے جب وہ بینکنگ سروس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کے پاس

موجود پی او آر بائیو میٹرک ویریفیکیشن سروس کے لیے قومی شناختی کارڈ (این آئی سی) کی طرح

کام کرے گا اس طرح بینک اور ڈی ایف آئیز اکاؤنٹس کھولنے کے لیے افغان مہاجرین کی تصدیق

نادرا سے کرسکیں گے۔اس سلسلے میں سرکاری بینک کے ایک سابق سربراہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک

اچھا فیصلہ ہے، اس سے مرکزی بینک اور حکومت کو افغان مہاجرین کی معاشی سرگرمیوں پر نظر

رکھنے میں مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply