94

اسلام آباد،تیز رفتار سوزوکی حفاظتی بلاک سے ٹکرا گئی،3افراد جاں بحق،ایک زخمی

Spread the love

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) وفاقی دارالحکومت میں ہائی کورٹ کے سامنے رکھے گئے بلاکوں

سے سامان شفٹ کرنیوالی سوزوکی ٹکرا گئی جس سے تین افراد موقع پر ہی جاں بحق اور ایک

زخمی ہو گیا۔واقعہ تھانہ رمنا کی حدود میں گزشتہ روز تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔مقامی افراد نے

ریسکیو 1122 کو کال پر اطلاع دی جنہوں نے فوری جائے وقوعہ پر پہنچ کر میتیوں اور ایک زخمی

کو پمزہسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت عثمان، محمد ضیا اور عبدالرحمن اورزخمی کی

شناخت عبدالشکور کے نام سے ہوئی ہے جس کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔وفاقی دا ر

الحکومت میں سکیورٹی کے پیش نظر اہم عمارات کے سامنے بلاکس رکھے گئے ہیں لیکن یہ بلاکس

رات کی تاریکی میں حادثات کا سبب بھی بن رہے ہیں،گزشتہ روز بھی اورتیز رفتاری کی وجہ سے

کار حادثے میں چار لڑکیاں جاں بحق اور ایک لڑکا زخمی ہوگیاتھا۔