134

بالا کوٹ میں ہلاکتوں کا دعویٰ قیاس آرائیوں پر مبنی ،بھارتی اخبار

Spread the love

نئی دہلی (مانیٹر نگ ڈیسک)بھارتی اخبار نے بالاکوٹ میں 300 افراد کی ہلاکت

کے دعوے کا بھانڈا پھوڑ دیا۔بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق

25 اور 26 فروری کی درمیانی شب بالا کوٹ میں ہلاکتوں کا بھارتی دعویٰ صرف

قیاس آرائیوں پر مبنی ہے۔انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی

ٹیکنیکل اور گراؤنڈ انٹیلی بھی محدود ہے۔بھارتی طیاروں کی جانب سے گرائے

گئے بم جبہ کے علاقے میں خالی جگہ پر گرے جس سے صرف ایک شخص

معمولی زخمی اور ایک مکان کو نقصان پہنچا لیکن بھارت کی جانب سے 300

دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا۔