208

پاکستان اٹل حقیقت، تعلقات قائم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں، سابق ’’ را ‘‘چیف

Spread the love

سابق سربراہ را اے ایس دلت کا کہنا ہے کہ بھارت کے پاس پاکستان کے ساتھ بات کرنے اور تعلقات قائم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے بھارتی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ عمران خان مذاکرات کرنے کے لیے ایک اچھے آدمی ہیں، پاکستان ایک حقیقت ہے اور ہمیں اس کا سامنا کرنا ہے، بھارت کے پاس پاکستان کے ساتھ بات کرنے اور تعلقات قائم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔سابق را چیف کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کو کوئی کنٹرول حاصل نہیں جب کہ اب پاکستان کے ساتھ مستقل تنازعہ کو اختتام پذیر ہونا چاہیے، پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے تاہم بھارت کی طرف سے زیادہ ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔