105

بھارتی پائلٹ کی رہائی امن کی جانب بڑھنے کی پیشکش، ملیحہ لودھی

Spread the love

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی رہائی بھارت کو امن کی جانب بڑھنے کی پیشکش ہے،جمعہ کو اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس کی چیف آف اسٹاف ماریا لوئیزا ریبیورو کو انٹرویو کے دوران ملیحہ لودھی نے خطے کی بدلتی صورتحال سے آگاہ کیا،ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن قائم رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے، اب بھارت پر منحصر ہے کہ وہ کیا جواب دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے خواہاں ہیں اور اقوام عالم بھی پاکستان کی طرح برصغیر میں امن چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی رہائی امن کی جانب بڑھنے کی پیشکش ہے۔واضح رہے کہ امریکا، ترکی اور سعودی عرب نے وزیراعظم عمران خان کی امن کی پیشکش کو قابل ستائش قرار دیا ہے۔