160

بھارت کا انتہا پسند میڈیا بھی پاک فضائیہ کے جوانوں کی مہارت کا معترف

Spread the love

بھارت کے انتہا پسند میڈیا نے بھی آخر کار اپنی ہٹ دھرمی کو تھوڑی دیر کیلئے صرف نظر کرتے ہوئے پاک فضائیہ کی صلاحیتوں کا اعتراف کرلیا جبکہ پاک فضائیہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنیوالے 2 بھارتی طیاروں کو مار گرانے اور پائلٹ کو گرفتار کیے جانے بعد بھارتی حکومت نے انڈین ائیرفورس کے اعلی افسر کو عہدے سے ہٹا دیا ، جمعہ کو ہندوستان ٹائمز میں چھپنے والے آرٹیکل میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ پاکستانی طیاروں نے صرف 90سیکنڈز میں مگ طیارہ مار گرا یا،دوسری طرف بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے ائیر مارشل سی ہری کمار کو ایسٹر ن ائیر کمانڈ چیف کے عہد ے سے ہٹا دیا ہے ، جنہیں2017میں اس عہد پر تعینات کیا گیا تھا ۔رپورٹ کے مطابق ائیر مارشل ہری کمار کی جگہ ائیر مارشل رگھوناتھ نمبیر کو انڈین ائیر فورس کے ویسٹرن ائیر کمانڈ کے عہد پر تعینات کر دیا گیاہے ۔