182

پشاوراور قبائلی اضلاع میں بھارت اورمودی مخالف ریلیاں

Spread the love

پشاور(جے ٹی این آن لائن ) پشاور میں تاجر اور عوام بھارت کےخلاف سڑکوں پر نکل آئے، چوک یادگارمیں بڑی ریلی نکالی گئی، مظاہرین بھارتی وز یراعظم کےخلاف نعرے بازی کرتے رہے۔

ہا تھوں میں سبز ہلالی پرچم اٹھائے تاجروں سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے اس ریلی میں شرکت کی۔ پشاور چوک یاد گار میں سب جمع ہوئے اور ہندوستانی وزیر اعظم کو للکارا۔

شہریوں کا کہنا تھا ارض پاک پرکسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے، وقت پڑا تو ہر پٹھان اپنے سندھی اور پنجابی بھائی کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا۔

ریلیوں کے شرکا کا کہنا تھا انڈیا ہمیں منقسم قوم نہ سمجھے اگر کسی نے میلی آنکھ سے بھی دیکھا تو سخت نتائج بھگتنے پڑیں گے۔

ادھر قبائلی اضلاع میں بھی پاک فوج کے حق میں ر یلیاں نکالی گئیں، خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں قبائلیوں نے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا عزم دہرایا۔