127

جے پور،انتہا پسندہندوں نےپاکستانی قیدی قتل کردیا

Spread the love

بھارتی جیل میں انتہا پسند ہندوئوں کے مشتعل ہجوم نے پتھر مار مار کر شاکر اللہ نامی پاکستانی قیدی کو شہید کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق راجستھان کے شہر جے پور کی جیل میں مشتعل ہندو قیدیوں نے پاکستانی قیدی شاکر اللہ کو پتھر مار مار کر شہید کردیا۔ بھارتی قیدیوں کے مشتعل ہجوم نے پاکستان کیخلاف نعرے بازی بھی کی۔ شاکر کو 2001 ء میں بھارتی ریاست گجرات سے گرفتار کیا گیا تھا اور جے پور کی سینٹرل جیل میں قید تھا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ پولیس حکام اور فرانزک ماہرین جیل پہنچ گئے اور دو حملہ آور ہندو قیدیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے ،تاہم پاکستانی قیدی شاکر اللہ سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ مشتعل ہندو قیدیوں نے پلوامہ حملے کے ردعمل میں پاکستانی قیدی پر حملہ کیا۔پاکستانی قیدی کی شہادت کے واقعہ پر پاکستان نے اظہار تشویش کرتے ہوئے بھارت سے جواب مانگ لیا ہے۔نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی حکام سے رابطہ کر کے قیدی شاکر اللہ کو قتل کیے جانے کی خبروں پر تشویش ظاہر کی اور واقعے کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی حفاظت کو یقینی بنائے جبکہ بھارت میں موجود پاکستانی سیاحوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جائے۔