208

چاڈ ، فوجی اہلکار کے پالتو چیتے کا کرنل کے سکو ل پر حملہ ، استاد اور چار پچے شدید زخمی

Spread the love

اینجمینا (جے ٹی این آن لائن) چاڈ میں ایک غیرمعمولی حملے میں چاربچے اوران کا استاد اس وقت زخمی ہوگئے جب ایک فوجی افسر کا پا لتو چیتا ان کے پرائمری سکول میں داخل ہو کر ان پر حملہ آور ہو گیا ،

سکول کے قریب ہی مقیم عینی شاہد موسیٰ عیسیٰ نے بتایا پانچ افراداس وقت زخمی ہوئے ،جب ایک چیتا آرمی کرنل کے سکول میں صبح 7:00 بجے کے قریب داخل ہوگیا،

ایک اورمقامی رہائشی نے کہا یہ پھرایک اورسکول کی طرف روانہ ہوا، جہاں دیگرافرادزخمی ہوئے۔ موسیٰ عیسیٰ نے کہا سکیورٹی فورسزنے چیتے کواس وقت ہلاک کردیا جب وہ ان کے فوجی اڈے کے قریب گھوم رہا تھا۔

دارالحکومت اینجمینا کے نزدیک ایم سائنن علاقے کے رہائشیوں کاکہنا تھا یہ چیتا ایک’’گھریلو‘‘جانورتھا ،جوایک فوجی اہلکارکی ملکیت تھا، قدرت کے تحفظ کیلئے بین الاقوامی یونین کے مطابق چیتے جانوروں کی غیرمحفوظ قسم میں شامل ہیں ۔