165

خودکش حملے کے ذمہ دار اسرائیل اور امریکا ییں،ایران

Spread the love

ایرانی حکومت نے پاسداران انقلاب کے بس پر خودکش حملے کا ذمہ دار اسرائیل اور امریکا کو ٹھرایا ہے۔جمعہ کو بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ روز ایران میں پاسداران انقلاب کی بس کو خود کش حملے میں اڑا گیا تھا، دہشت گردی کے اس واقعے میں بیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے الزام عائد کیا ہے کہ اس حملے میں امریکا اور اسرائیل براہِ راست ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ حملہ اس بات کی نشاندہی ہے کہ امریکا اور اسرائیل ایران میں دہشت گردی میں ملوث ہیں، اپنے دفاع کے لیے ہرممکن اقدامات کریں گے۔حسن روحانی کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کی کوشش رہی ہے کہ وہ ایران کو غیر مستحکم کرے، ہرحالات سے مقابلے کے لیے تیار ہیں۔دوسری حانب امریکی انتظامیہ نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی ہمیشہ سے دہشت گردی کے خلاف پالیسی رہی ہے۔