176

میگھن مارکل کو شہزادی ڈیانا کی طرح ہراساں کیا جانے لگا

Spread the love

لندن (جے ٹی این آن لائن )برطانوی شاہی خاندان کا گزشتہ سال حصہ بننے والی میگھن مارکل کو شہزادی ڈیانا کی طرح ہراساں کی جارہا ہے ۔ یہ دعویٰ میگھن مارکل کے دوست اور ہولی وڈ اداکار جارج کلونی نے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔

آسٹریلین جریدے کو دیئے گئے انٹرویو میں جاری کلونی نے کہا میڈیا کی جانب سے میگھن مارکل کو اسی طرح ہراساں کی جارہا ہے جیسے آنجہا نی شہزادی ڈیانا کو کیا گیا تھا۔

انہوں نے خبردار کیا تاریخ خود کو دہرا رہی ہے کیونکہ جلد ماں بننے والی میگھن مارکل میں میڈیا کی دلچسپی بہت زیادہ بڑھ چکی ہے۔وہ ہر جگہ میگھن مارکل کا تعاقب کررہے ہیں، وہ ایک خاتون ہیں جو 7 ماہ کے حمل سے ہیں اور ان کا تعاقب اور بدنام ڈیانا کی طرح کیا جارہا ہے، ہم دیکھ چکے ہیں اس کا اختتام کیسے ہوا تھا۔

گزشتہ ہفتے ایک اخبار نے میگھن مارکل کا ایک نجی خط بھی شائع کردیا تھا جو انہوں نے اپنے والد کو لکھتے ہوئے درخواست کی تھی ‘ جھوٹ بولنا بند کردو، میرے شوہر سے میرے تعلق کا استحصال مت کرو۔

جاری کلونی اور ان کی اہلیہ امل کلونی شہزادے ہیری اور میگھن مارکل کے قریبی دوستوں میں شامل ہیں اور ان کی شادی میں بھی شریک ہوئے تھے۔جاری کلونی نے انٹرویو میں میگھن مارکل کی نجی زندگی سامنے لانے پر برہمی کا اظہار کیامیں بتا نہیں سکتا ایک بیٹی کے باپ کو لکھے خط کو شائع کردینا کتنا اشتعال دلانے والا عمل ہے۔