278

باکمال لوگ، لاجواب سروس، پی آئی اے کا طیارہ 40 مسافروں کومدینہ چھوڑ آیا

Spread the love

قومی ایئر لائن کا مدینہ سے اسلام آباد آنے والا طیارہ 40 سے زائد مسافروں کو مدینہ ایئرپورٹ پر چھوڑ کر روانہ ہوگیا،تفصیلات کے مطابق جمعرات کوپاکستان کی قومی ایئر لائن (پی آئی اے)کی غفلت کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آگیا، سعودی عرب سے واپس پاکستان آنے والے چالیس سے زائد مسافروں کو قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 714 مدینہ ایئرپورٹ پر چھوڑ کر پاکستان روانہ ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق مدینہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رہ جانے والے 40 سے زائد مسافروں میں خواتین اور عمر رسیدہ افراد بھی شامل ہیں جنہوں نے پی آئی اے حکام کی جانب سے کی جانے والی غفلت پر ایئرپورٹ پر شدید احتجاج کیا۔مدینہ ایئرپورٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز پی کے 714 طیارہ چھوٹا لگنے کے باعث مسافر جانے سے رہ گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن کی جانب سے سعودی عرب میں رہ جانے والے مسافروں کو ہوٹل کی سہولت تک فراہم نہیں کی گئی،