169

آئی ایم ایف کے بجلی مہنگی، ٹیکس ٹارگٹ بڑھانے کے مطالبات تسلیم

Spread the love

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک ختم ہوگیا،پاکستان نے آئی ایم ایف کے دو مطا لبا ت مان لیے ۔ ذرائع کا کہنا ہے حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور ایف بی آر کا ٹیکس ٹارگٹ بڑھانے کی یقین دہانی کر ادی جبکہ گزشتہ ہفتے حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں ایک روپیہ 27 پیسے اضافہ کیا تھا جس پر حکومت نے مو قف اختیار کیا بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا مقصد پاور سیکٹر کے گردشی قرضہ میں کمی کرنا ہے، پاکستان اور آئی ایم کے د ر میا ن بیل آوٹ پیکج پر مذاکرات میں پیش رفت شروع ہوچکی ہے، حکومت نے ملک میں بجلی قیمتیں بڑھانے اور ایف بی آر کا ٹیکس ٹارگٹ 4400 ارب سے بڑھا کر4700 ارب روپے کرنےکی شرائط مان لی ہیں، ذرائع کایہ بھی کہنا ہے روپے کی قدر کو مرکزی بینک کنٹرول کرے گا جبکہ شرح سود میں مزید اضافہ نہیں کیا جائے گا جبکہ رواں مالی سال میں پاور سیکٹر کا گرد شی قرضہ دو سو سے تین سو ارب روپے کم بھی کیا جائیگا۔