25

اگنی ون اورٹوکے بعد،بھارت کا 5 ہزار کلومیٹر تک مار کرنیوالے اگنی تھری جوہری بیلسٹک میزائل کا تجربہ بھی ناکام

Spread the love

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کا اگنی ون اور ٹو کے بعد جوہری صلاحیت والے بیلسٹک میزائل

اگنی تھری کا رات کی تاریکی میں کیا گیا پہلا تجربہ بھی ناکام ہو گیا۔ بھارتی ریاست اڑیسہ کی تجربہ

گاہ سے بیلسٹک میزائل اگنی 3 کا تجربہ کیا گیا لیکن میزائل اپنی پرواز کے طے شدہ راستے سے ہٹ

گیا تھا جس کے بعد مشن ٹیم کو خود اسے ختم کرنا پڑا۔بھارتی میڈیا کے مطابق آغاز سے لے کر پہلے

مرحلے تک سب کچھ مشن منصوبے کے مطابق تھا لیکن اچانک اس نے غیر معمولی طور پر برتاؤ

کرنا شروع کیا۔بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ اگنی 3 میزائل پر ڈیڑھ ٹن وزنی جوہری ہتھیار کیساتھ 3

ہزار سے 5 ہزار کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔