32

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اپنے معاملات ٹھیک کریں۔ یہ آپ کی غلطیاں ہی ہیں، جن کی وجہ سے آپ کو مشکلات کا سامنا ہے۔ توبہ کریں اور اس وقت جو مل رہا ہے وہ لے لیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
نظر بدکا ابھی سلسلہ چل رہا ہے۔ آپ جس کام میں ہاتھ ڈالیں تو پوری توجہ سے ڈالیں۔ لاپرواہی نہ کریں اور ساتھ دعا بھی کریں، صدقہ تو لازمی دیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
(حسبنا اللہ و نعم الوکیل) کا ورد 450مرتبہ روانہ کریں۔ اس عمل کے فائدے آپ خود دیکھیں گے۔ آج اپنے سارے کام سپرد اللہ کر دیں اور خاموشی اختیار کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
انجان جگہ سے مدد ملنے کا امکان ہے۔ ایک بڑا رُکا ہوا کام ہونے کی امید بھی ہے اور جو لوگ بیمار تھے۔ وہ اب اپنی نظر اتاریں، تاکہ شفا یاب ہو سکیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
مالی پریشانی کا سلسلہ جاری ہے۔ آپ بعد نماز مغرب سورۃ واقعہ ضروری پڑھا کریں۔ اس کے بے شمار فائدے حاصل ہوں گے اور اپنوں سے جھگڑے سے گریز کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج آپ کی پوزیشن پہلے سے بہتر ہو گی جو کام رکاوٹ کا شکار تھا۔ آج وہ ہوتا ہوا دکھائی دیتا ہے اور آپ کی مالی مدد سے بھی کسی طرف سے ہو سکتی ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اپنے اندر سے اس خوف کو نکالیں کہ آپ پر کسی چیز کا اثر ہے۔ ایسا کچھ نہیں ہے۔ اللہ نے چاہا تو ہر معاملہ ٹھیک ہے۔ بس اپنی نیت صاف کرکے قدم اٹھانا ہو گا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اگر کچھ رکاوٹ ہے تو وہ کل تک دورہو جائے گی۔ آج صبر سے کام لیں۔ رات کو زائچہ پوزیشن بدلے گا تو کافی کچھ تبدیل ہو سکتا ہے۔ ابھی انتظار کریں تو بہتر ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر س%D 8%D2 209%دA88%D5ر
%E ں%لׯ DB5بل %D ر8پ ٢%%D ڪو B1Aߩ%Fے کر بڑی رقم سے محروم کر سکتے ہیں۔ وارننگ ہے۔ جس قدر ممکن ہے خبردار رہیں۔ آج کا دن عقل اور حکمت عملی سے کام لینے کا ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
کاروباری حضرات اب اچھے دنوں سے گزریں گے۔ سچ کا سہارا لے کر کام جاری رکھیں گے تو بڑی برکت حاصل کر لیںگے۔ آج کا دن مالی طور پرمضبوط کرے گا، انشاء اللہ

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
روزگار میں ابھی تبدیلی نہ کریں اور نہ ہی کسی کو اس میں شریک کریں۔ آپ اکیلے کو ہی اس میں فائدہ ملے گا۔ آج دور سے ایک خبر بھی حالات بہتر کر دے گی۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
روزگار پر جس قدر توجہ دیں گے آپ کے لئے اتنا ہی بہتر ہے۔ آج کا دن آپ کی بحکم اللہ بڑی ضرورت کو پورا کرے گا۔ اور کسی کی مدد بھی شامل نہیں ہو گی۔