39

جنرل باجوہ کا مصحف ایئر بیس کا دورہ،،آپریشنل کامیابیوں کیلئے افواج میں روابط ضروری قرار

Spread the love

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ائیر چیف نے اس بات پر اتفاق کیا

ہے کہ آپریشنل کامیابیوں کیلئے افواج کے درمیان تربیت اور آپریشنز سے متعلق روابط ہونے چاہیں۔

پاک فوج کے ترجمان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف

جنرل قمر جاوید باجوہ نے مصحف ایئر بیس کا دورہ کیا اور ایف 16 طیارے پر فلائنگ کی۔مصحف

ایئر بیس کے دورہ پر آرمی چیف نے سکوارڈن کے فائٹر پائلٹس سے بھی ملاقات کی۔آرمی چیف

جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور قوم کیلئے اس کی

خدمات پر شکریہ ادا کیا۔ آرمی چیف نے ایئر چیف کی قائدانہ صلاحیتوں کا بھی اعتراف کیا۔ایئر چیف

مجاہد انور خان نے آرمی چیف کے دورہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے

مطابق ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے بھی ایف 16 طیارے پر فلائنگ کی جبکہ دونوں ایف 16

طیاروں نے فضا میں بلند ہو کر جنگی مہارت کا مظاہرہ کیا اور دوبدو مقابلوں کی ریہرسل کی۔