National Database & Registration Authority (NADRA) Pakistan 37

نادرا نے گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت متعارف کرا دی

Spread the love

اسلام آباد(جتن آن لائن سٹاف رپورٹر) گھر بیٹھے شناختی کارڈ

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ملک بھر میں معذور اور شدید

بیمار افراد کیلئے گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت متعارف کروادی۔

ذرائع کے مطابق سروس کے تحت بائیومیٹرک تصدیق مشینوں سے لیس نادرا کے

ملازمین نہ صرف ایسے درخواست گزاروں کی رجسٹریشن کیلئے ان کے پاس

جائیں گے بلکہ ان کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز (سی این آئی سی) بھی

گھر پر پہنچائیں گے۔

منصوبے کا مقصد وزیراعظم ویژن کے تحت عوام کو سہولیات فراہم کرنا

نادرا کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ مذکورہ منصوبے کا مقصد عوام کو زیادہ سے

زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے- یہ ہی وزیراعظم عمران خان کے ویژن کا حصہ

بھی ہے۔ سروس کا مقصد بیمار افراد، معذور، خصوصی افراد اور بزرگوں کو ان

کے گھروں پر رجسٹریشن کی سروس فراہم کرنا ہے۔ گھر بیٹھے رجسٹریشن کے

لیے’مین پیک موبائل یونٹس’ سہولت فراہم کرے گا۔ مذکورہ سہولت سے مستفید

ہونے کیلئے اس کے اہل افراد کو نادرا کے ریجنل یا زونل دفاتر یا مراکز میں

درخواست دینی ہوگی، جس کے بعد موجودہ رجسٹریشن پالیسی کے تحت

درخواست پر پیش رفت ہوگی۔

مین پیک یونٹ گھروں پر جا کر ڈیٹا لے گا، ترجمان نادرا

ترجمان نادرا کے مطابق ایسے درخواست گزاروں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل

کرنے کیلئے مین پیک یونٹ ان کے گھر بھیجا جائےگا۔ ان کے قومی شناختی کارڈ

بھی مقررہ مدت میں ان کے گھروں پر پہنچائے جائیں گے۔ معذور، شدید بیمار اور

بزرگ افراد اپنی بنیادی شناختی دستاویز سے صرف اسلیے محروم ہیں کیونکہ ان

کیلئے نادرا مراکز آنا مشکل ہے۔ جو لوگ اپنے گھر کے افراد کے رشتہ داروں

کے ہمراہ نادرا کے دفتر تک آجاتے تھے انہیں رجسٹریشن کے عمل کے تمام

مراحل سے گزرنا پڑتا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ چیئرمین نادرا نے متعلقہ عہدیداران

کو خصوصی افراد کیلئے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔ مزید پڑھیں

گھر بیٹھے شناختی کارڈ