Smog View in Iran 32

ایران میں بھی سموگ، سکولز، یونیورسٹیاں بند، عجیب وغریب ٹریفک سکیم نافذ

Spread the love

تہران(جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) ایران سکولز یونیورسٹیاں بند

ایران میں فضائی آلودگی کے نتیجے میں سموگ کی وجہ سے دارالحکومت

سمیت ملک کے مختلف حصوں میں سکول اور یونیورسٹیاں بند کردی گئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہنگامی کمیٹی برائے فضائی آلودگی کے

اجلاس کے بعد ڈپٹی گورنر محمد تغیزیدہ نے تہران میں سکولز اور یونیورسٹیاں

بند رکھنے کا اعلان کردیا۔ مزید پڑھیں

تہران میں سڑکوں پر نجی گاڑیوں کی تعداد محدود، ٹرکوں پر پابندی عائد

فضائی آلودگی میں اضافے کی وجہ سے صوبہ تہران کے کنڈرگارٹنز، پری

سکولز اور ہائی سکولز، جامعات اور ہائر ایجوکیشن انسٹیٹیوٹس بند رہیں گے۔

تہران میں سڑکوں پر نجی گاڑیوں کی تعداد محدود کرنے کیلئے ایک عجیب و

غریب ٹریفک سکیم نافذ کی گئی جبکہ ٹرکوں پر پابندی عائد کی گئی۔ ساتھ ہی

بچوں، بزرگوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کو گھروں میں رہنے کی

ہدایت کی گئی، جبکہ کھیلوں کی سرگرمیاں بھی معطل کردی گئیں تھیں۔ گزشتہ

روز ایران کے شمالی صوبے البرز اور وسطی صوبے اصفہان میں بھی سکول

بند رہے۔ علاوہ ازیں تہران کے جنوب میں واقع شہر قم، شمالی جنوبی شہر

ارومیہ اور شمال مشرقی شہر مشہد میں بھی سکول بند رہے۔

سموگ سے پاکستان میں بھی معمولات زندگی درہم برہم رہے

یاد رہے پاکستان میں بھی گزشتہ ماہ سموگ کی وجہ سے صوبہ پنجاب میں کئی

دن تک سکولوں اور یونیورسٹیوں کو بند رکھا گیا تاکہ سموگ کے مضر اثرات

سے طلبہ اور نوجوان نسل کو محفوظ رکھا جا سکے- رب تعالیٰ کی کرم نواز

سے بروقت بارشوں کی بدولت سموگ سے قدرے نجات مل چکی ہے اور

معمولات زندگی بحال ہو گئے ہیں-

ایران سکولز یونیورسٹیاں بند