Pakistan International Airlines Plane 41

پی آئی اے انجینئرز کا بڑا کارنامہ، طیارے کی کلرسکیم پینٹ کردی

Spread the love

کراچی (جتن آن لائن بزنس رپورٹر) پی آئی اے کلرسکیم

پی آئی اے کے انجینئرز نے نئے ایئر بس اے 320 طیارے کی آفیشل کلرسکیم

پینٹ کرکے ادارے کو لا کھو ں روپے کا فائدہ پہنچایا، فضائی بیڑے میں اے320

کی کل تعداد 12 ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں : پی آئی اے میں مالی بحران، ملازمین تنخواہوں سے محروم

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے خود انحصاری کی جا نب گا مزن ہوگیا، انجینئر

نے اہم کارنامہ انجام دے کر ادارے کی لا کھو ں روپے کی بچت کردی، پی آئی

اے کے فضائی بیڑے میں شامل نئے ایئربس اے 320 طیارہ کی کلرسکیم تبدیل کر

دی۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ائیرپورٹ پر واقع اصفہانی ہینگر میں انجنئیرز

نے اپنے وسا ئل سے طیارے پر پی آئی اے کی آفیشل کلرسکیم پینٹس کر دی-

طیارے کی دم پر قو می پرچم اور طیارے کے وسط میں پی آئی اے پینٹ کر دیا

گیا جبکہ اگلے حصے کو اردو میں بھی پینٹ کیا گیا۔

بیرون ملک سے کلر سکیم پر 41 ہزار ڈالر سے زائد اخرا جات آتے

ذرائع کے مطابق اس سے قبل پی آئی اے کو طیارے کو بیرون ملک سے کلر

سکیم تبدیل کرانے پر 41 ہزار ڈالر سے زائد کے اخرا جات برداشت کرنا پڑتے

تھے- انجینئرز کے اس کارنامے سے پی آئی اے کے طیارے پر کلر سکیم پر آٹھ

لا کھ روپے کے اخراجات آئے۔ یہ طیارہ پی آئی اے نے الافکو لیزنگ کمپنی

سے ڈرائی لیز پر حاصل کیا ہے، دوسرا اے320 طیارہ پی آئی اے کے فضائی

بیڑے میں اس سال کے آخر میں شامل ہو گا۔

طیاروں میں اضافے کا مقصد نئے روٹس بڑھانا ہے، ائیر مارشل ارشد ملک

سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے اس حوالے سے بتایا کہ پی آئی

اے کے فضائی بیڑے میں نئے طیاروں کی شمولیت کا مقصد نئے روٹس اور

پروازوں میں اضافہ ہے۔ کم ایندھن خرچ کرنیوالے طیاروں کی فضائی بیڑے میں

شمولیت سے نہ صرف آمدنی میں اضافہ ہوگا بلکہ مسافروں کو بہتر سفری

سہولیات بھی میسر ہونگی۔ زنس پلان ، پہلا ایئربس 320 طیارہ رواں ماہ پی آئی

اے کے بیڑے میں شامل ہوجائے گا۔

پی آئی اے کلرسکیم