Sardar Ayaz Sadiq Talking to Media at Lahore 29

(ن) لیگ کا الیکشن کمیشن کو فعال بنانے کیلئے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

Spread the love

لاہور(جتن آن لائن نیوز رپورٹر) (ن) لیگ فیصلہ

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ایاز صادق نے کہا ہے الیکشن کمیشن کو جلد از جلد فعال بنانے کیلئے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان فارن فنڈنگ کیس کے باعث الیکشن کمیشن کو دانستہ طور پر غیر فعال رکھنا چاہتے ہیں۔ اسلئے الیکشن کمیشن کو جلد از جلد فعال بنانے کے لیے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرینگے۔

آرمی ایکٹ میں ترمیم معاملے پر تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے، ایاز صادق

سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے معاملے پر عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، عمران خان نے خود اپنے وزرا کو بتایا کہ نواز شریف کی صحت ٹھیک نہیں۔ میڈیکل بورڈ نے بتایا کہ نواز شریف کی صحت ٹھیک نہیں۔ کم پلیٹس پلیٹس والا مریض بھی چل پھر سکتا ہے، ہم یہ نہیں چاہتے کہ نواز شریف ہمیں وہیل چیئر پر نظر آئیں۔ مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کے معاملے پر سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے، جس کے بعد مشترکہ اپوزیشن باہمی مشاورت سے اس حوالے سے فیصلہ کرے گی۔ مزید پڑھیں

(ن) لیگ فیصلہ