Imran Khan Prim minister Pakistan 22

طلبہ یونینز مستقبل کے لیڈرز کی نرسری، وزیراعظم نے بحالی کا عندیہ دیدیا

Spread the love

اسلام آباد(جتن آن لائن سوشل میڈیا مانٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عندیہ

وزیراعظم عمران خان نے سرکاری کالجوں اورجامعات میں طلبہ یونین کی

بحالی کا عندیہ دیدیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا یونیورسٹیاں مستقبل کے لیڈرز کو پروان

چڑھاتی ہیں اور طلبہ یونینز مستقبل کے لیڈرز بنانے میں اہم ہوتی ہیں۔

پاکستان کی جامعات میں طلبہ یونینز کا پرتشدد ہونا بد قسمتی، عمران خان

بدقسمتی سے پاکستان کی جامعات میں طلبہ یونینز پرتشدد بن چکی ہیں اور

جامعات میں علم و دانش کا ماحول مکمل طور پر تباہ ہوکر رہ گیا ہے۔ ہم دنیا

کی صف اول کی جامعات میں رائج بہترین نظام سے استفادہ حاصل کرتے

ہوئے جامع اور قابل عمل ضابطہ اخلاق مرتب کریں گے تاکہ طلبہ یونینز کی

بحالی کی جانب پیش قدمی کریں- انہیں مستقبل کی قیادت پروان چڑھانے کے

عمل میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنا سکیں۔ حکومت جامع اور

نافذالعمل ضابطہ اخلاق تشکیل دے گی اور ہم دنیا کی معروف یونیورسٹیوں

سے فائدہ اٹھائیں گے۔ ضابطہ اخلاق سے طلبہ تنظیمیں مثبت طور پر کام کر

سکیں گی، طلبہ تنظیموں سے حقیقی معنوں میں مستقبل کے لیڈرز نکلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : نئے پاکستان میں پرانا مائنڈ سیٹ بدلنا ہے، عمران خان

یادرہے طلبہ یونین کی بحالی کیلئے ملک کے مختلف شہروں میں طلبہ نے 29

نومبر کو احتجاج کیا تھا، دیگر شہروں کی طرح لاہور میں بھی ناصر باغ مال

روڈ پر مختلف طلبہ تنظیموں کے زیراہتمام ریلی نکالی گئی تھی جس میں

طالبات نے بھی شرکت کی تھی۔ پاکستان میں 35 سال سے طلبہ یونینز پر پابندی

عائد ہے اور یہ 80 کی دہائی میں جنرل ضیاءالحق کے دور میں لگائی گئی۔

سابق صدر پرویز مشرف کے دور اقتدار کے بعد 2008 میں وزیراعظم یوسف

رضا گیلانی نے اپنے پہلے خطاب میں طلبہ یونینز کی بحالی کا اعلان کیا لیکن

اس پر کوئی عمل نہ کیا گیا۔ 23 اگست 2017 کو سینیٹ نے متفقہ قرار داد پاس

کی کہ یونینز کی بحالی کیلئے اقدامات کیے جائیں لیکن قومی اسمبلی میں مسلم

لیگ کی اکثریت ہونے کے باعث اسے اسمبلی سے پاس نہیں کرواسکی، تاہم

35 برس سے طلبہ تنظمیں یونینز بحال کرنے کیلئے کوشاں ہیں

وزیراعظم عندیہ