nawaz sharif 43

نواز شریف کا بیرون ملک قیام میں توسیع کا فیصلہ

Spread the love

لاہور(جتن آن لائن نیوز رپورٹر) نواز شریف قیام فیصلہ

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے طبی وجوہات

پر بیرون ملک قیام میں توسیع کا فیصلہ کرلیا- ذرائع کا کہنا ہے وہ اب چار ہفتوں

کی مدت مکمل ہونے کے بعد واپس نہیں آسکیں گے۔

برطانوی ڈاکٹرزکی نوازشریف کا تفصیلی طبی معائنہ کرنے تجویز،

حتمی رپورٹس اور علاج میں کئی ماہ لگنے کا عندیہ

میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے برطانوی ڈاکٹرز نے نواز

شریف کا تفصیلی طبی معائنہ تجویز کیا ہے، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سابق

وزیراعظم نواز شریف کے ٹیسٹ اور طبی معائنہ مکمل ہونے میں کئی ماہ لگ

سکتے ہیں۔

شہبازشریف کا وکلاء کو کیس تیار کرنے کا حکم

اس ضمن میں مسلم لیگ ن نے مرکزی صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب

اختلاف شہباز شریف نے وکلاء کو طبی

رپورٹس کی بنیاد پر کیس تیار کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے، میڈیکل رپورٹس

پاکستانی حکام کو فراہم کی جائیں گی اور ہائی کورٹ میں بھی جمع کرائی جائیں

گی۔ ذرائع کا کہنا ہے نوازشریف کے پوز یٹرون ایمشن ٹوموگرافی سکین کرائے

گئے ہیں، انہیں مزید علاج کیلئے امریکہ لے جانے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔

یاد رہے مسلم لیگ ن کے بانی قائد اور تین مرتبہ پاکستان کے وزیراعظم رہ چکے

میاں نواز شریف ان دنوں عدالت عالیہ کی جانب سے چار ہفتوں کی مدت تک کی

اجازت پر برطانیہ میں اپنے علاج معالجہ کیلئے مقیم ہیں- جہاں سے مسلسل ان

کے طبی معائنوں اور ٹیسٹوں کی خبریں آرہی ہیں تاہم بیماری کی تشخیص ابھی

تک نہیں ہو سکی- دوسری طرف عدالت کی جانب سے دی گئی مہلت ختم ہوتی

جا رہی ہے اس ضمن میں مذکورہ فیصلے کی خبر ذرائع سے معلوم ہوئی ہے-

نواز شریف قیام فیصلہ