40

وفاق میں بھی تبادلوں کی آندھی چل پڑی، بڑے بڑے برج الٹ گئے

Spread the love

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر ) حکومت کی جانب سے وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری ،پانامہ جے آئی ٹی کے سابق سربراہ واجد

ضیا ڈی جی ایف آئی اے تعینات ، داخلہ ، ریلوے ،ایوی ایشن ،صنعت وپیداوار،صحت ،اسٹیبلشمنٹ،ماحولیاتی تبدیلی اور غربت کے خاتمے کے سیکریٹریز بھی ت

بدیل کردئے گئے ہیں ۔۔پولیس سروس کے مشتاق مہر کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر واجد ضیا کی جگہ آئی جی ریلوے مقرر کیا گیا ہے ۔حکومت نے یوسف نسیم

کھوکھر کو سیکرٹری داخلہ بنانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے ،،جاری نوٹیفیکیشنز کے مطابق حسن ناصر جامی کو سیکرٹری ایوی ایشن،حبیب الرحمان

گیلانی کو سیکرٹری ریلوے ،علی رضا بھٹہ کو سیکرٹری پاورٹی ایلیوی ایشن ،افضل لطیف کو سیکرٹری صنعت و پیداوار مقرر کیا گیا ہے،نوٹیفیکشن کے مطابق ا

یڈیشنل سیکرٹری وزیر اعظم آفس محمد علی شہزادہ کو گریڈ 22 میں ترقی کے بعد سپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی

جواد پال کو ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعظم آفس مقرر کردیا گیا ہے، ایڈیشنل سیکرٹری اللہ بخش ملک کو گریڈ 22 میں ترقی کے بعد سیکرٹری صحت ،ایڈیشنل

سیکرٹری فوڈ محمد ایوب چوہدری کو ایڈیشنل سیکرٹری پٹرولیم اور عامر اشرف خواجہ کو سیکرٹری ماحولیاتی تبدیلی تعینات کیا گیا ہے سیکرٹری اقتصادی امور ن

ور احمد کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کر نے کی ہدایت کی گئی ہے۔،ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی جواد پال ایڈیشنل سیکریٹری وزیر اعظم آفس مقرر کر

دیا گیا۔عامر اشرف خواجہ سیکرٹری ماحولیاتی تبدیلی مقرر کردیاگیا، پولیس سروس کے مشتاق مہر کی گریڈ 22 میں ترقی، آئی جی ریلوے مقرر کردیا ،آئی جی

ریلوے کی نشست واجد ضیا کے ڈی جی ایف آئی اے تعینات ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔وفاقی بیورو کریسی میں اعلی سطح کے مزید تبادلے بھی کئے ،گریڈ 20

کے افسر محمد آصف بلال لودھی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت،گریڈ 20 کے افسر محمد شعیب اکبر کو بھی او ایس ڈی بنا دیا

گیا ۔گریڈ 21 کے افسر ظفر اقبال اور طاہر خورشید کو بھی اوایس ڈی بنا دیا گیا انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کردی ہدایت جاری کردی ہیں۔