43

بجلی26پیسے یونٹ ، ایل پی جی2روپے کلو مہنگی،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

Spread the love

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ دسمبر

کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 90 پیسے فی لیٹر تک کمی کی

تجویز پیش کردی۔اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم ڈویڑن کو بھیجی گئی سمری کے

مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے کمی کی

تجویز دی گئی۔اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 25 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی

قیمت میں 83 پیسے کمی کی سفارش کی گئی جبکہ لائٹ ڈیزل آئلمیں 2 روپے 90

پیسے فی لیٹر کمی کا کہا گیا۔اگر اوگرا کی جانب سے پیش کردہ سمری منظور

ہوجاتی ہے تو ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 127 روپے 41 پیسے سے کم ہوکر 125

روپے ایک پیسے، پیٹرول کی قیمت 114 روپے روپے 24 پیسے کم ہوکر 113

روپے 99 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت اس منظوری

سے 97 روپے 18 پیسے کم ہوکر 96 روپے 35 پیسے ہوجائے گی جبکہ ایل ڈی

او 85 روپے 33 پیسے سے کم ہوکر 82 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہوجائے گا۔تاہم

اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم ڈویڑن کو بھیجی گئی سمری وزارت خزانہ کے بعد

وزیراعظم کی منظوری کے لیے جائے گی۔جس کے بعد وزیر خزانہ اس نئی

قیمتوں کا اعلان کرے گی، جس کا اطلاع یکم دسمبر سے ہوگا۔ دوسری طرف

عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے قبل ایک اور ہدف پورا کرنے

کے لیے حکومت نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 26 پیسے کا اضافہ کردیا ہے

جبکہ نیپرا کی جانب سے فی یونٹ 15 پیسے اضافے کی مظوری دی گئی تھی۔ڈان

اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس بات کا فیصلہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی

(ای سی سی) کے اجلاس میں کیا گیا ۔واضح رہے کہ محکمہ توانائی کی سمری پر

ای سی سی نے نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کیے گئے 15 پیسے فی

یونٹ اضافے میں مزید 11 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی جس کا

اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا، تاہم 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے 3

کروڑ میں سے 2 کروڑ صارفین اس اضافے سے محفوظ رہیں گے جبکہ 10 لاکھ

میں سے 6 لاکھ صارفین کے لیے بھی یہ اضافہ صرف 7 پیسے فی یونٹ کا ہوگا

جبکہ اس کا اطلاق یکم دسمبر سے اگلے ایک سال کے لیے ہوگا۔ڈاکٹر عبدالحفیظ

شیخ نے نے مستقبل میں بجلی کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کو مزید جامع

اور سہل بنانے کے لیے اپنی سربراہی میں ایک کمیٹی بنانے کا بھی اعلان کیا،

جس میں وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق مخدوم خسرو بختیار، وزیر توانائی عمر

ایوب خان، مشیر صنعت و پیداوار عبد الرزاق داؤد اور وزیر اعظم کے معاون

خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر شامل ہوں گے۔دریں اثنااوگرا نے ماہ دسمبر

2019 کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیاجس کے مطابق ایل پی جی کی

قیمت میں 2روپے فی کلو،گھریلو سلنڈر18روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت

72روپے اضافہ کے بعد اوگرہ نے ماہ دسمبر کیلئے نئی قیمتیں جاری کر دیں۔اب

ایل پی جی فی کلو 127 کی جگہ 129 روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر

1496روپے کی جگہ 1514 روپے اور کمرشل سلنڈر 5756روپے کی جگہ

5825روپے ملک بھر میں فروخت ہو گی۔