33

ایڈیلیڈ ٹیسٹ، کیوریٹر کو پچ کی دغا بازی کا خدشہ ستانے لگا

Spread the love

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایڈیلیڈ ٹیسٹ سے قبل کیوریٹرکو پچ کی دغا بازی کا خدشہ

ستانے لگا، ایک ہفتے قبل ہی اسٹیڈیم میں ہونے والے میوزیکل کنسرٹ نے میدان

کی حالت خراب کردی۔پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرا ٹیسٹ جمعے کو

ایڈیلیڈ اوول میں شروع ہوگا، روایتی طور پر اس وینیو کو کینگروز کی پسندیدہ

شکارگاہ کہا جاتا ہے، یہاں میزبان ٹیم نے پنک بال سے کھیلے جانے والے تینوں

میچز میں کامیابی حاصل کی تاہم اس بار پچ کا رویہ غیر یقینی ہونے کا خدشہ ظاہر

کیا جا رہا ہے۔گذشتہ ہفتے اسی اسٹیڈیم میں معروف بینڈ یوٹوکا کنسرٹ ہوا تھا،اس

پروگرام کیلیے ایک بہت بڑا اسٹیج تیار کیا گیا، 35ہزار شائقین موسیقی سے لطف

اندوز ہونے کیلیے آئے، کنسرٹ کی وجہ سے ایک طرف تو میدان کی گھاس

خراب ہوئی،ساتھ پچ کی تیاری کیلیے بھی مناسب وقت نہیں مل سکا، کیوریٹر

ڈیمیئن ہوگ کو مختصر وقت میں دہرا چیلنج درپیش رہا، گراؤنڈ کی حالت بہتر

بنانے کے ساتھ ان کو باہر تیار کر کے لائی جانے والی پچ کو بھی 8 روز میں

انٹرنیشنل میچ کے قابل بنانا تھا۔