26

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ’’آج‘‘شروع ہوگا

Spread the love

ایڈیلیڈ (سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز

کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ’’آج‘‘ جمعہ سے ایڈیلیڈ میں شروع ہوگا، میچ ڈے

اینڈ نائٹ ہوگا اور پنک بال کے ساتھ کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم آسٹریلیا کو پاکستان

کے خلاف دو میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، برسبین میں کھیلے

گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے اننگز اور 5 رنز سے کامیابی حاصل کی

تھی، آسٹریلوی ٹیم اس سے قبل تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز میں گرین

شرٹس کو 2-0 سے ہرا چکی ہے۔پاکستان ٹیم ایڈیلیڈ میں پہنچ چکی ہے جہاں گرین

شرٹس کے کھلاڑیوں میچ سے قبل ایڈیلیڈ میں بھرپور پریکٹس میں مصروف ہیں،

پاکستانی کھلاڑی کینگروز کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دینے کے لئے کھیل کے

تینوں شعبوں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں،

دوسرے میچ کے لئے پاکستان ٹیم میں تبدیلیوں کے بھی امکانات ہیں، یو ا ین پی

کے مطابق واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم نے اب تک پنک بال سے کھیلے گئے

پانچوں میچ اپنی سرزمین پر کھیلے ہیں اور ان میں اپنے حریفوں کو شکست سے

دے دوچار کیا، ان میں سے تین میچ ایڈیلیڈ کے مقام پر کھیلے گئے، آسٹریلیا نے

نومبر، دسمبر 2015 میں ایڈیلیڈ میں نیوزی لینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دی، اس

کے بعد نومبر 2016 میں اسی مقام کینگروز نے مہمان جنوبی افریقی ٹیم کو 7

وکٹوں سے زیر کیا، دسمبر میں برسبین میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے

خلاف 39 رنز سے فتح حاصل کی، دسمبر 2017 میں ایڈیلیڈ میں کینگروز نے

انگلینڈ کو 120 رنز سے شکست دی، رواں سال جنوری میں برسبین میں سری

لنکن ٹیم کو اننگز اور 40 رنز سے زیر کیا۔آسٹریلیا میں گرین شرٹس نے میزبان

ٹیم کے خلاف اب تک 36 میچز کھیلے جس میں سے صرف 4 ٹیسٹ میچز میں

کامیابی حاصل کی جبکہ کینگروز نے 25 میچز اپنے نام کئے اور 7 میچز بے

نتیجہ رہے۔ پاکستان ٹیم آخری مرتبہ 1995 میں کینگروز کے خلاف اس کی

سرزمین پر کوئی ٹیسٹ میچ جیتا تھا۔ پاکستانی ٹیم اظہر علی کی قیادت میں میدان

میں اترے گی ۔ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کے فرائض ٹم پین انجام دیں گے جبکہ

دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں سٹیو سمتھ، ڈیوڈ وارنر، مچل سٹارک، نیتھن لائن، پیٹ

کمنز اور جوش ہیزلووڈ شامل ہیں۔ دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا اور آخری ٹیسٹ

29 نومبر سے 3 دسمبر تک ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔