32

ٹریفک وارڈنز کو سال میں 10روز اتفاقیہ رخصت پر بھیجنے کا فیصلہ

Spread the love

لاہور(جتن آن لائن سٹاف رپورٹر)
صوبائی دارالحکومت لاہور کے سٹی ٹریفک پولیس افسر کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے لاہور کے ٹریفک وارڈنز کو سال بھر میں دس روز کی اتفاقیہ رخصت پر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کا مقصد ان میں پائے جانے والے ذہنی تنائو کو ختم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : موٹرسائیکل پرسفرکرنے والی خواتین کا تحفظ ،لاہورٹریفک پولیس متحرک

اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ ماہ یکم دسمبر 2019ء سے 100 سے زائد ٹریفک وارڈنز کو دس روزہ اتفاقیہ رخصت پر بھیجا جائے گا اور یہ سلسلہ سال بھر مرحلہ وار جاری رہے گا۔ تاکہ رخصت کے بعد جب ڈیوٹی پر آئیں تو انہیں فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کا ذہنی تناؤ نہ ہو اور وہ دلی جمعی سے اپنے فرائض انجام دے سکیں-