Bruce Lee in action 50

مارشل آرٹ کے شہنشاہ بروسلی کی 79 ویں سالگرہ

Spread the love

ہانگ کانگ (جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) مارشل آرٹ شہنشاہ بروسلی

مارشل آرٹ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ بروس لی کے مداحوں نے ان کی 79 ویں سالگرہ گزشتہ روزمنائی۔ 27 نومبر 1940 کو امریکی شہرسان فرانسسکو میں پیدا ہونے والے بروس لی کا اصلی نام لی جن فین تھا، تاہم فلمی دنیا میں وہ بروس لی کے نام سے جانے گئے۔ انہوں نے ہالی ووڈ کی متعدد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ مزید پڑھیں

بروس لی کا انتقال 32 سال کی عمر میں 20 جولائی 1973 کو ہوا

بروس لی نے فلمی دنیا میں ہانگ کانگ کا مارشل آرٹ متعارف کروایا، انہوں نے ہدایت کاری، اداکاری اور مارشل آرٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا دنیا بھر سے منوایا- آج بھی بروس لی کو مارشل آرٹ کا شہنشاہ مانا جاتا ہے۔ بروس لی کا انتقال 32 سال کی عمر میں 20 جولائی 1973 کو ہوا، آج بھی مداح ان کی کچھ بہترین فلموں کو یاد کرتے ہیں جس میں انٹر دی ڈریگن، فسٹ آف فیوری سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔

مارشل آرٹ شہنشاہ بروسلی