Prime minister imran khan & Army Chief qamar javed bajwa meeting at pm house islamabad 45

وزیر اعظم کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس،اہم وزرا، قانونی ٹیم اور جنرل باجوہ کی شرکت،آرمی چیف کی توسیع کا نیا مسودہ تیار

Spread the love

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے

سینیئر ارکان اور قانونی ٹیم کے ہنگامی اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید

باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے نیا مسودہ تیار کرلیا گیا جس میں عدالتی

اعتراضات کو دور کیا گیا ہے ۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے آرمی

چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹی فکیشن معطل

کیے جانے کے بعد آج پھر سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے سماعت کے دوران

حکومت کو مہلت دی کہ حکومت آج تک حل نکالے ورنہ آئینی ذمہ داری پوری

کریں گے۔ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ کے

سینئر ارکان اور قانونی ٹیم کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر

جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر

جاوید باجوہ کے وکیل و سابق وزیر قانون فروغ نسیم، اٹارنی جنرل انور منصور

اور ماہر قانون بابر اعوان سمیت سیکریٹری قانون بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں

سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت پر مشاورت کی گئی اور سپریم کورٹ کے

اٹھائے گئے سوالات پر غور کیا گیا جبکہ قانونی ٹیم نے سپریم کورٹ کے

اعتراضات پر شق وار بریفنگ دی۔ سپریم کورٹ کے سمری پر اٹھائے گئے

اعتراضات پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی مشاورت کی گئی۔ سپریم

کورٹ کے اعتراضات کی روشنی میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا

نیا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے جس کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

مسودہ تیار کرنے کے لیے معروف قانونی ماہرین کی خدمات لی گئیں۔یاد رہے کہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ملازمت کی مدت آج رات 12 بجے پوری

ہوجائے گی۔