56

چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الثانی 29 نومبر کو ہوگی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی

Spread the love

لاہور(جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک)

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے شہادتیں موصول نہ ہونے کے بعد یکم ربیع الثانی 29 نومبر کو ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ربیع الثانی 1441 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس میٹ کمپلیکس، موسمیات چورنگی یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوا جبکہ ملک بھر کی زونل کمیٹیوں کے بھی اجلاس منعقد کیے گئے۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا مفتی منیب الرحمان نے کی۔

ملک بھر سے رویت ہلال کی شہادتیں موصول نہ ہونے کی صورت میں مرکزی چیئرمین مولانا مفتی منیب الرحمن نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا- انکا کہنا تھا یکم ربیع الثانی 1441 ہجری 29 نومبر بروز جمعۃ المبارک کو ہوگی