44

لاہور میں سموگ کا راج، ائیر کوالٹی انڈیکس 270 ریکارڈ

Spread the love

لاہور(جنرل رپورٹر) لاہور میں سموگ کے ڈیرے، ائیر کوالٹی انڈیکس 270 ہوگیا،

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔لاہور کو پھر

سموگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیاہے، لاہور کا اوسطاً ائیر کوالٹی انڈیکس250 سے

تجاوز کر گیاہے، جس کی وجہ سے شہریوں کا سانس لینا بھی دو بھر ہوگیا، ذرائع

کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اطراف 550 اور گڑھی شاہو میں 623 اور میاں میر

گاؤں میں اے کیو آئی 573 ریکارڈ کیاگیا۔باغوں کے شہر لاہور سے زہریلے

بادلوں کے چھٹ جانے کی امید پیدا ہوگئی، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں

میں بارش کی نوید سنادی، ماہرین موسمیات کے مطابق گزشتہ روز لاہور شہر کا

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت22 اور کم سے کم 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا

امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب38 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔