40 thousands prize bond 42

چالیس (40) ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی

Spread the love

لاہور(جتن آن لائن اکنامک رپورٹر) قومی بچت مرکز کی جانب سے رواں عیسوی سال 2019 کی آخری چالیس (40) ہزار روپے مالیت والے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 10 دسمبر کو صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہو گی۔

میگا پرائذ بانڈ کی قرعہ اندازی کا پہلا انعام ساڑھے سات (7.50) کروڑ روپے کا ایک(1)، دوسرے انعام میں ڈھائی (2.50) کروڑ روپے کے تین(3) جبکہ تیسرے انعام میں 5 لاکھ روپے کے 1696 انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : سات سو پچاس (750) روپے والے بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج

یاد رہے قومی بچت مرکز کے زیر اہتمام 200 روپے مالیت والے انعامی بانڈز کی رواں سال 2019 کی آخری قرعہ اندازی آئندہ ماہ دسمبر کی 16 تاریخ کو صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ہوگی-

قرعہ اندازی میں حصہ لینے اور انعام پانے والے خوش نصیبوں میں شامل ہونے کیلئے ابھی انعامی بانڈز خریدیں- انعامی بانڈز آپ ملک میں کسی بھی سرکاری و نجی بینکوں، قومی بچت کے مراکز یا مستند انعامی بانڈ ڈیلرز سے بھی خرید کر سکتے ہیں-

مستحکم معیشت کیلئے قومی بچت اہم ، استفادے کا بہترین زریعہ حکومت کیساتھ منصوبوں میں سرمایہ کاری

ماہرین معاشیات کے مطابق جس قوم میں بچت کی عادت ہوتی ہے، اپنی بچت کو سرمایہ کاری کیلئے حکومتی منصوبوں میں لگاتی ہے، توملکی معیشت روز بروز مستحکم ہوتی ہے جب کہ ساتھ ساتھ وہ قوم بھی غربت، مفلسی اور تنگ دستی سے محفوظ رہتی ہے- انعامی بانڈز بھی سرمایہ کاری کی ایک قسم ہے-

انعامی بانڈز سمیت دیگر سرمایہ کاری سکیموں کی جان کاری کیلئے وزٹ کریں ( نیشنل سیونگز )

چالیس ہزار قرعہ اندازی