78

بھارت میں شادی روح بیچنے کے مترادف، بالی ووڈ سٹائلش اداکارہ کرینہ کپورخان

Spread the love

ممبئی (جتن آن لائن شوبز نیوز مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ موسٹ اسٹائلش اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے بھارت میں شادی روح کو بیچنے کے مترادف ہے۔ گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں بالی ووڈ کی موسٹ اسٹائلش اداکارہ کرینہ کپور خان جو کہ شادی کے بعد بھی فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں انہوں نے کہا ہے کہ شادی کے بعد بہت سی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسی لئے بھارت میں شادی روح کو بیچنے کے مترادف ہے- کرینہ کپور خان

اپنی فلموں کی کامیابی کیلئے خود ہی کافی ہوں: بالی ووڈ چنچل اداکارہ عالیہ بھٹ

Alia-Bhatt Bolywood Actress

بالی ووڈ کی چنچل اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے فلموں میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے انہیں کسی سپر اسٹار کی ضرورت نہیں، بلکہ اپنی فلموں کی کامیابی کیلئے وہ خود کافی ہیں۔ اپنی پہلی ہی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائیر کے ذریعے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ عالیہ بھٹ اب تک متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، اس کے علاوہ عالیہ بالی ووڈ کے کئی سپر اسٹارز کیساتھ کام کر چکی ہیں، جن میں شاہ رخ خان کا نام سر فہرست ہے- لیکن لگتا ہے کم عمری میں ملنے والی بے پناہ شہرت نے عالیہ کو مغرور بنا دیا ہے جب ہی تو انہوں نے بیان دیا ہے انہیں اپنی فلموں کی کامیابی کیلئے اب مزید کسی سپر اسٹار کی ضرورت نہیں بلکہ ان کا نام ہی کافی ہے۔ کرینہ،عالیہ،رنبیر،کترینہ

رنبیرکپوراورباربی ڈول کترینہ کیف کے درمیان جمی برف پگھلنے لگی

ranbir-kapoor-and-kat_katrina-kaif bolywood actors

ممبئی بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیرکپوراورباربی ڈول کترینہ کیف کے درمیان جمی برف پگھلنے لگی- رنبیرکپور کا اب کہنا ہے انہیں زندگی میں کترینہ کیف کی بہت ضرورت ہے، رنبیرکپوراورکترینہ کیف کا شماربالی ووڈ کی خوشگوارجوڑیوں میں ہوتا تھا اوردونوں ایک دوسرے سے شادی بھی کرنیوالے تھے لیکن پھر اچانک نا معلوم وجوہات کے باعث دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی- کشیدگی اس حد تک بڑھ گئی تھی کہ دونوں کو ایک دوسرے کی شکلیں دیکھنا بھی گوارا نہ تھا- اب طویل عرصے کے بعد دونوں اداکاراپنی فلم جگا جاسوس کی تشہیر کے سلسلے میں ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آرہے ہیں- جبکہ دونوں کے درمیان جمی برف پگھلتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ کرینہ،عالیہ،رنبیر،کترینہ

فلم کی تشہیر دونوں اداکاروں کو ایک بار پھر قریب لے آئی

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی تشہیرکے دوران دونوں اداکاروں کو ایک بار پھر قریب آنے کا موقع ملا ہے- اس موقع سے فائدہ اٹھا کر دونوں نے اپنے درمیان اختلافات کو کم کرنے کی کوشش بھی کی۔ رنبیرکپورنے انٹرویوکے دوران اپنے اورکترینہ کے اختلافات پربات کرتے ہوئے کہا ہمارے درمیان جوبھی رنجشیں تھیں ان کا اثرفلم کی شوٹنگ پربالکل بھی نہیں پڑا ہے، بلکہ ہم نے طویل عرصے بعد ایک دوسرے کیساتھ اچھا وقت گزارا ہے، کترینہ بہت اچھی اور مثبت سوچ والی لڑکی ہے- مجھے اپنی زندگی میں ان کی ضرورت ہے، ان کی اچھی سوچ مجھے زندگی میں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتی ہے۔ مزید پڑھیں

کرینہ،عالیہ،رنبیر،کترینہ