electric cars are recharging at electric station. 52

الیکٹرک گاڑیوں کے لیے وائرلیس چارجنگ کا نظام متعارف کرانے کی تیاریاں

Spread the love

برلن(جتن آن لائن ٹیکنالوجی اینڈ اکنامک نیوز)

الیکٹرک گاڑیوں کی زیادہ مقبولیت، انکی فروخت کے اضافے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ دور کر دی گئی- حاضر وقت میں ان گاڑیوں کیلئے

محدود چارجنگ سٹیشنز ہیں، اس کے علاوہ چارجنگ کے طریقے بھی غیر روایتی اور وقت طلب ہیں- اس عمل کو بہتر بنانے کے لیے سپین اور جرمنی

کے ریسرچرز کی ایک ٹیم نے ایک نیا چارجنگ نظام متعارف کرایا ہے- یہ نظام تاروں کی بجائے الیکٹرو میگنیٹک کوائلزسسٹم (وائرلیس چارجنگ کا

نظام) سے کام کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں گاڑیاں بنانیوالی13 نئی کمپنیوں کو کام کی اجازت مل گئی

جرمنی میں اس نظام کے کامیاب تجربے کے بعد اس کو یورپ کے دیگر ممالک میں پیش کیا جائےگا- بعد ازاں دنیا بھر میں متعارف کرایا جائیگا۔

ذرائع کا کہنا ہے اس ضمن میں سپین اور جرمنی کے ریسرچرز کی ٹیم نے اب تک کی اپنی تحقیقات کی بنیاد پر خوش خبری سنائی ہے کہ وہ ابتدائی

تجربات میں کامیابی حاصل کر چکی ہے- جلد وہ ایسی گاڑیاں منظر عام پر لے آئیں گے جس میں مذکورہ الیکٹرو میگنیٹک کوائلز سسٹم (وائرلیس

چارجنگ کا نظام) نصب ہوگا-

وائرلیس چارجنگ کا نظام