52

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آج دوپہر تک کا انتظار کر لیں اس کے بعد شام تک صورت حال آپ کے حق میں ہو کر اچھی خبریں دے گی اور بالآخر سکون میں آ جائیں گے۔ بس اولاد پر توجہ پوری رکھیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
ایک اہم مسئلے سے نجات ملے گی اور جس کوشش میں لگے ہوئے تھیّ اس کی کامیابی کے امکانات روشن ہیں۔ آج کا دن مالی طور پر خاص قسم کی بہتری دے گا، ان شاء اللہ

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
کسی روحانی شخصیت سے ملاقات کا امکان۔ سفر میں جاری رکاوٹیں ختم اور آپ کی صحت کی بحالی کے علاوہ ہر قسم کے جادو ٹونے وغیرہ سے بھی نجات حاصل ہو جائے گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

صبح سے ہی راشن کی صورت میں صدقہ دے دیں اور کوشش کریں کہ صرف ضروری کاموں میں ہاتھ ڈالا جائے۔ دل کی بات کسی پر ظاہر نہ کریں، مخالفین حرکت میں ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
غیر متوقع ذریعے سے رقم ہاتھ میں آ سکتی ہے۔ آج کا دن آپ کی دلی خواہش کو بھی پورا کرے گا۔ اورجس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے۔ اس کے ہونے کے امکانات ہیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ہو سکے تو اپنے نام میں تبدیلی پر غور کریں ورنہ مرد حضرات نام سے پہلے محمد لگا لیں۔ اس سے برکت بھی ہو گی اور نحوست بھی ختم ہو گی، دل کو ابھی بے قابو بھی نہ ہونے دیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کو آج ان مشکلات سے نجات ملنے کی خبریں ملیں گی جن کو لئے پریشان بیٹھے تھے اور اپنی کئی غلیوں کا احساس توبہ بھی کروا سکتا ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ایک اہم ذمہ داری ملنے کا امکان۔ اپنے مقصد کے لئے رقم کا حصول ممکن ہو گا اور آج جس خواب کا انتظار کر رہے تھے وہ بھی مل جائے گا، نیا کام شروع کر سکتے ہیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آج کا دن اچھا ثابت ہو گا۔ ذہین پر سوار ایک بوجھ آج اتر جائے گا اور آج مالی طور پر آپ کو کافی بہتری ملے گی۔ قرض وغیرہ کے حوالے سے خاص طور پر۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
کوئی بھی آج کل اعتبار کے قابل نہیں ہے۔ آپ خاص طور پر پیسوں کا سلسلہ اپنے ہاتھ میں رکھیں اور کسی بھی ایسے کام میں ہاتھ نہ ڈالیں جس میں سرمایہ کاری کرنا ہو۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اپنے لئے خود ہی مشکلات پیدا نہ کریں۔ قدم اٹھانے سے پہلے اچھی طرح سوچ سمجھ لیں، خاص طور پر مستقبل کے حوالے سے آج کا دن ناراض عزیز سے صلح کا بھی ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
چھو ٹی رقم ہاتھ لگ سکتی ہے اور جس کام میں رکاوٹ آ رہی تھی وہ بھی آج دور ہو جانے کی امید ہے۔ صحت کے حوالے سے اچھا دن ہے۔ بڑی چھوٹی بیماریاں بھاگ جائیں گی۔