50

سموگ کی روک تھام,کمشنر لاہور ڈویژن کی مصنوعی بارش کی تجویز

Spread the love

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سموگ کی روک تھام کیلئے کمشنر لاہور ڈویڑن آصف

بلال لودھی نے مصنوعی بارش کے حوالے سے سمری سیکریٹری فنانس کو

بھجوا دی۔شہر میں مصنوعی بارش کرنے پر 35کروڑ روپے خرچ کا تخمینہ

بھجوایا گیا ہے۔کمشنر لاہور ڈویڑن آصف بلال لودھی کا کہنا ہے سیکر ٹری خزانہ

کو سمری بھجوا دی ہے ، راکٹ فائر کے ذریعے کلائوڈ سیڈنگ کا عمل وزیر اعلیٰ

پنجاب کی اجازت سے مشروط ہے۔اگر اجازت مل گئی تو شہر کے سموگ زدہ

مختلف علاقوں میں مصنوعی بارش کروائی جائے گی، محکمہ موسمیات اور

محکمہ ماحولیات کے احکامات پر بادل بنانے کیلئے راکٹ فائر کئے جائیں گے۔

کنسلٹنسی کے لئے دبئی اور چین سے بات چل رہی ہے ورکنگ پیپر اور پی سی

ون کی تیاری وزیر اعلیٰ کی اجازت کے بعد شروع کر دی جائے گی۔ آنیوالے

سالوں میں سموگ کم نہیں بلکہ زیادہ شدت اختیار کرے گی۔ کمشنر لاہور کا کہنا

ہے کہ محکمہ ماحولیات کو کلائوڈ سیڈنگ کی طرف آنا ہو گا ، تاکہ شہری اس

پریشانی سے بچ سکیں۔