52

بانی ایم کیوایم مزید بے نقاب، مودی سے بھارت میں سیاسی پناہ کی بھیک

Spread the love

لندن(جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) بانی متحدہ قومی موومنٹ

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی

کرتے ہوئے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی سے اپنی اور اپنے ساتھیوں کی

سیاسی پناہ کی درخواست کردی۔ لندن سے سوشل میڈیا پر نشر ایک تقریر میں

انہیں بھارتی وزیراعظم سے درخواست کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

مودی اسلاف کی قبروں پر فاتحہ خوانی کیلئے بھارت آنے کی اجازت دیں

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر رواں ماہ کی 9 تاریخ کو جاری ہونے والے

ایک ویڈیو پیغام میں بانی ایم کیوایم نے کہا وزیراعظم نریندر مودی مجھے اور

میرے ساتھیوں کو ہندوستان آنے کی اجازت دیں- سیاسی پناہ فراہم کریں تو میں

اپنے اور اپنے ساتھیوں کیساتھ وہاں آنے کو تیار ہوں- میرے اسلاف دادا، دادی

وہاں دفن ہیں اور میرے ہزاروں رشتے دار بھارت میں مدفون ہیں، میں ان کی

قبروں پرجا کر فاتحہ کرنا چاہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : نفرت انگیز تقریر، بانی متحدہ کی سخت ترین پابندیوں کیساتھ مشروط ضمانت پر رہائی

اپنی تقریر میں الطاف حسین نے بھارتی حکومت کو یقین دہانی کروائی کہ ( اگر

انہیں سیاسی پناہ ) دی جاتی ہے تو وہ وعدہ کرتے ہیں، وہ کسی قسم کی سیاست

میں مداخلت نہیں کریں گے۔

سخت شرائط پر مبنی ضمانت اور حالیہ بیان …. ؟

یاد رہے بانی متحدہ قومی موومنٹ لندن میں منی لانڈرنگ، ڈاکٹر فاروق قتل

کیس اور پاکستان کےخلاف نفرت انگیز تقاریر کے حوالے سے مقدمات میں

انتہائی سخت ترین شرائط پر مبنی ضمانت پر ہیں- ان کے سوشل میڈیا کے

استعمال پر بھی پابندی ہے- بانی ایم کیو ایم کا حالیہ بیان لندن کی عدالت کو دی

گئی ضمانت کی خلاف ورزی کے ضمرے میں آتا ہےیا نہیں اسکا فیصلہ جلد

سامنے آ جائے گا- ایک بات اس ویڈیو بیان سے عیاں ہو گئی ہے کہ بانی متحدہ

قومی موومنٹ مملکت خداداد کے کسی طورمحب تھے، ہیں نہ ہونگے-

بانی متحدہ قومی موومنٹ