60

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو سچی توبہ سے کام لینا ہے کوئی ذاتی غلطی ایسی ہے۔ جس کی وجہ سے حالات ٹھیک ہونے کا نام نہیں لے رہے۔آپ کی اصلاح ہی تمام معاملات ٹھیک کرنے میں مدد گار ہو گا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
صورت حال اچھی اور ان شاء اللہ ہر حوالے سے آپ کے حق میں ہو رہی ہے۔ اس لئے آپ اب اپنے مقاصد کی جانب پیش قدمی کر سکتے ہیں اور ساتھ ہی اس کا رزلٹ بھی حاصل کر لیں گے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ روحانی طور پر اپنے معاملات ٹھیک کریں نماز کی پابندی رزق حلال اور جھوٹ سے دور رہیں پھر سب کچھ ان شاء اللہ آپ کی منشاء کے مطابق ہی ہو گا، اچھا دن رہے گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
رسوائی اور بدنامی والا ستارہ حرکت میں ہے۔ اس لئے تمام فضول کام اور یاری دوستی جیسی معاملات سے فوری دور ہو جانے کا مشورہ ہے۔ آج صرف روزگار پر توجہ دیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اچھا دن تو ہے مگر ابھی جلد بازی میں کوئی قدم نہ اٹھائیں۔ آپ کی مالی پوزیشن غیبی انداز سے خودبخود ٹھیک ہوگی اور آج ناراض لوگوں سے صلح بھی ہو سکتی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اس وقت آپ جس مشکل میں ہیں ، ان شاء اللہ شام تک اس کا حل آپ کے سامنے ہو گا اور دلی سکون محسوس کریں گے جو لوگ بیمار ہیں وہ بس اپنا صدقہ ادا کر دیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اچھا دن ہے کافی دنوں کے بعد زائچے میں بہتری دیکھنے کو مل رہی ہے۔ آپ کو چاہیے کہ اب اس کا پورا پورا فائدہ اٹھائیں اور ہر مقصد کی طرف کوشش کی جائے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ آج بدنظر میں دکھائی دیتے ہیں۔پوری طرح سے نظر اتاریں اور کوشش کریں کہ کسی بھی رسک والے کام میں ہاتھ نہ ڈالا جائے اور ضرورت کے تحت باہر نکلیں بس۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
محبت میں کامیابی ملنے کا امکان اور جن افراد نے اپنا کام شروع کرنا ہے وہ اب کر سکتے ہیں۔ امید ہے کہ کامیابی کے امکان روشن ہیں۔ آج رقم بھی ہاتھ لگ سکتے ہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اس وقت مالی طور پر تھوڑی سی پریشانی ہے۔ آپ کو چاہیے کہ صبر سے کام لیں۔ دو تین یوم کے بعد ان شاء اللہ صورت حال میں واضح بہتری آ جائے گی۔ نماز پر توجہ دیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ جب تک سچی توبہ سے کام نہیں لیں گے۔ صورت حال بھی نہیں بدلے گی۔ اندر کچھ ہے جس کا صاف ہونا آپ کے لئے بے حد ضروری ہے اور آیہ کریمہ کا ورد بھی کرتے رہا کریں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج کا دن اچھا ہے۔ آپ کی ان شاء اللہ ایک بڑی ضرورت پوری ہو گی اور جس طرف امید لگا رکھی تھی اس کے چانس نمایاں ہیں آپ کے لئے، مالی طور پر خاص بہتری ہے۔