Bill Gates Talking to the media 36

پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے اپنا تعاون جاری رکھیں گے، بل گیٹس

Spread the love

ابو ظہبی(جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) مائیکرو سوفٹ کے بانی اور اس وقت دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لیے اپنا تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں پولیو کے مزید 3 کیسز سامنے آگئے، رواں برس تعداد 72 تک پہنچ گئی

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی ابوظہبی میں مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس سے ملاقات ہوئی، جس میں ڈاکٹر ظفر نے بل گیٹس کو پولیو کے خاتمے اور حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کی تفصیلات بتائی۔ ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کو 100 فیصد یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہیں- وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، پاکستان کو پولیو فری بنانے کے لیے ایک مربوط اور جامع پلان تشکیل دیدیا ہے۔

بین الاقوامی ترقیاتی ادارے پاکستان میں پولیو خاتمے کیلئے 2.06 بلین ڈالرز دینے کو تیار

polio effected kid walking in the street Lady Health workers droping Polio vaccine in kid mouth.

وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا بین الاقوامی ترقیاتی ادارے پاکستان میں پولیوکے خاتمے کیلئے 2.06 بلین ڈالر دیں گے- جبکہ حکومت پاکستان پولیو کے خاتمے کیلئے 150 ملین ڈالر فراہم کرے گی، اس کے علاوہ بل گیٹس پاکستان میں پولیوکے خاتمے کیلئے 1.08 بلین ڈالر فراہم کریں گے۔ اس موقع پر مائیکرو سوفٹ کے بانی کا کہنا تھا کہ بل گیٹس فائونڈیشن پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے اپنا تعاون جاری رکھے گی۔ انکا کہنا تھا ماضی کی طرح اب بھی بل گیٹس فائونڈ یشن پاکستان کو پولیو فری اور اہل پاکستان کے بچوں کو صحت مند و توانا دیکھنے کی خواہاں ہے-